25 ستمبر 2011 - 20:30

خصوصی تقریب میں مرکزی صدر کے نام کا اعلان مجلس نظارت کے رکن مولانا سید احمد اقبال رضوی نے کیا۔ انہو ں نے بڑی دیر سے نئے صدر کے نام کے منتظر اراکین آئی ایس او کو خوب تجسس میں رکھا اور کوشش کی کہ آئی ایس او کے بانی بزرگ عالم دین علامہ آغا علی الموسوی کی طرح کارکنان آئی ایس او کو تڑپائیں۔

ابنا: لاہور..... امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 39 واں ارتقاء تنظیم و دفاع وطن کنونشن تین دن جامعة المنتظر ماڈل ٹاون لاہور میں جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ رحمان شاہ کو دوبارہ ایک سال کے لئے مرکزی صدر منتخب کر لیا گیا۔ رحمان شاہ کراچی یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ 23 ستمبر سے شروع ہونے والے کنونشن کے آخری روز آئی ایس او کی مرکزی مجلس عمومی کے 600 سے زائد اراکین نے مرکزی صدر کا انتخاب کیا۔ جس کے لئے سبکدوش ہونے والی مرکزی کابینہ اور مجلس نظارت کے تجویز کردہ ناموں میں رحمان شاہ اور تحسیر کاظمی کی منظوری مجلس عاملہ نے دی تھی۔ سیکرٹری نظارت انجینئر روزی علی نے مرکزی صدر کے انتخابات کے لئے الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دئیے۔بعدازاں خصوصی تقریب میں مرکزی صدر کے نام کا اعلان مجلس نظارت کے رکن مولانا سید احمد اقبال رضوی نے کیا۔ انہو ں نے بڑی دیر سے نئے صدر کے نام کے منتظر اراکین آئی ایس او کو خوب تجسس میں رکھا اور کوشش کی کہ آئی ایس او کے بانی بزرگ عالم دین علامہ آغا علی الموسوی کی طرح کارکنان آئی ایس او کو تڑپائیں۔ رحمان شاہ کے دوبارہ مرکزی صدر منتخب ہونے کا اعلان ہوا تو مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل، رحمان شاہ قدم بڑھاﺅ ہم تمہار ے ساتھ ہیں کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے مگر رحمان شاہ کی آنکھوں میں ذمہ داری کے بوجھ کے آنسو تھے جو وہ ضبط کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ رحمان شاہ کو کارکنان آئی ایس او نعروں کی گونج میں سٹیج تک لے گئے جہاں انہوں نے دوسری ٹرم کے لئے حلف اٹھایا۔ انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں آئندہ سال کو ارتقاء تنظیم کا سال قرار دیتے ہوئے مزید یونٹ سازی اور تنظیمی استحکام پر زور دیا۔

..............

/169